امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ سے دیا استعفیٰ

دہلی و آس پاس

نئی دہلی، ۱۷ جنوری (میرا وطن نیوز)

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ جاری ناراضگی کی وجہ سے دہلی وقف بورڈ سے امانت اللہ خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نہ ہونے سے ناراض تھے۔ اطلاعات کے مطابق، دہلی وقف بورڈ کے رکن امانت اللہ خان اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے درمیان گزشتہ کافی وقت سے تنازع چل رہا ہے۔ ایل جی نے ایک عدالتی حکم کا حوالہ دیتے ہوئے وقف بورڈ کی تشکیل پر روک لگادی تھی، جس کو لے کر امانت اللہ خان ان سے کافی ناراض تھے۔

غور طلب ہے کہ امانت اللہ خان کے چیئرمین رہتے ہوئے دہلی وقف بورڈ میں بڑا گھوٹالہ اجاگر ہوا تھا۔ اس وقت کے ایل جی نجیب جنگ نے بورڈ کو تحلیل کردیا تھا۔ اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ جاری ہے۔